۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام جمعہ ملبورن

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی، صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا نے نعت گوئی کی تاریخ بیان فر مائی اور کہا عرش پر خدا نے نعت رسول (ص) کہی اور فرش پر پہلی نعت حضرت ابو طالب (ع) نے کہی، نعت کہنے والا یا تو سنت خدا ادا کرتا ہے یا سنت ابو طالب (ع) کی پیروی کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز ہفتہ ۲۸ مئی ۲۰۲۲ کو آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں ایک جشن بعنوان میلاد النبی A1TV کی طرف سے فاکنر کمیونٹی اسپورٹس ہال (Fawkner community sports Hall )میں منعقد کیا گیا جس کی نظامت کے فرائض سید وقار حسین قادری نے انجام دیئے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مہمان علامہ جاوید ملک نے سیرت سرور کائنات (ص) بیان کی انکے بعد سہروردی سلسلے سے تعلق رکھنے والے جناب نوید مرتضی صاحب نے شان رسالت (ص) اپنے مخصوص انداز میں بیان کی۔

صدارت کے فرائض جناب ڈاکٹر حسین محی الدین قادری فرزند علامہ طاہر القادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے انجام دیئے، آپ نے رسول کی محبت اور اطاعت کو موضوع بنایا آپ نے فرمایا ایمان کی ایک قسم حبی ہے محبت کرنا اور ایک اطاعتی ہے اور ایمان مکمل اس وقت ہوتا ہے جب محبت کے ساتھ اطاعت بھی شامل ہو رسول (ص) نے فرمایا انسان اسی وقت مومن ہو سکتا ہے جب وہ اپنے نفس سے زیادہ مجھ سے محبت کرے اور اپنی اولاد سے زیادہ میری اولاد سے محبت کرے۔انہوں نے فضائل اہل بیت (ع) بھی بیان کئے اور رسول (ص) کی حیات طیبہ کے کچھ ایمان افروز واقعات بھی بیان کئے۔

اس تاریخی جشن رسالت مآب (ص) کے مہمان خصوصی حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی، صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا تھے، آپ نے نعت گوئی کی تاریخ بیان فر مائی اور کہا عرش پر خدا نے نعت رسول ص کہی اور فرش پر پہلی نعت حضرت ابو طالب ع نے کہی نعت کہنے والا یا تو سنت خدا ادا کرتا ہے یا سنت ابو طالب ع کی پیروی کرتا ہے، اس پیٹرن سے نکل کر نعت نہیں کہی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: رسول (ص) عالمین کے لئے رحمت بن کر آئے تھے، آپ کے ذکر کو اللہ نے و رفعنا لک ذکرك کہہ کر بلند کیا مسلمانوں کے لئے نقطہ اتحاد عقیدہ توحید و رسالت و عشق اہل بیت رسالت (ع) ہے، کتاب ایک ہے قبلہ ایک ہے آج خوشی ہو رہی ہے امت جشن محبوب خدا منانے کے لئے جمع ہوئی ہے ہماری صفوں کا اتحاد خوشنودی رسالت مآب (ص) کا سبب ہوگا۔

پاکستان سے آئے معروف نعت خوان الحاج سید ریحان قادری نے شاندار نعت خوانی کا سماں باندھ دیا اللہم صل علی مولانا سید نا و مولانا محمد ص پورا مجمع ساتھ پڑھ رہا تھا روح پرور کیفیت سے سامعین سرشار تھے، میں سجاتا ہوں سرکار کی محفلیں ، تو کجا من کجا نعت پڑھی، پنجابی میں ساقی کوثر مولائے کائنات (ع) کی شان میں منقبت پیش کی مجمع اپنی جگہ سے کھڑا ہوگیا جب مولا حسین ع کی شان میں کلام پیش کیا وہ محمد کا پیارا نواسہ جس نے سجدے میں گردن کٹادی؛

جو ابن مرتضی نے کیا کام خوب ہے

قربانی حسین ع کا انجام خوب ہے ،آخر میں

میدان کربلا میں شہ خوش خصال نے

سجدے میں سر کٹا کے محمدص کے لال نے

پڑھا ایک تاریخی جشن ہوا ریحان قادری صاحب کی نعت خوانی کو آسٹریلیا کے لوگ برسوں یاد رکھیں گے۔آخر میں مولانا سید ابو القاسم رضوی کی دعا پر اس جشن کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .